جیل زندگی سے تنگ ماڈل ایان علی نے چپ کا روزہ توڑنے کا فیصلہ کر لیا

بدھ 6 مئی 2015 13:41

جیل زندگی سے تنگ ماڈل ایان علی نے چپ کا روزہ توڑنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) ماڈل ایان علی نے پوری طرح سے قانونی مدد فراہم نہ کرنے اور، جیل کی اذیت بھری زندگی سے نجات حاصل کرنے کے لیے چپ کا روزہ توڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

انکشافات کے ڈھیر لگ سکتے ہیں، اور کئی پردہ نشینوں اور بااثر افراد کے نام بھی سامنے آسکتے ہیں، بااثر افراد نے انکشافات کے بعد قانونی معاملات کی پیچیدگیوں اور بدنامی سے بچنے کیلئے ایان علی کے مقدمے کی پیروی اور ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ماڈل کو پیشکشیں شروع کر دیں، انکشافات کا حتمی فیصلہ اگلی ضمانت کی درخواست کا فیصلہ آنے پر کریں گی۔ آئینی و قانونی معاملات پر اپنے وکلاء سے بھی بھرپور مشاورت کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :