دوسرا شامی ٹی ٹونٹی ویٹرن کرکٹ کپ ،آفتاب قرشی نے ایل جی ایس کو 45رنز سے شکست دیدی

بدھ 6 مئی 2015 13:27

دوسرا شامی ٹی ٹونٹی ویٹرن کرکٹ کپ ،آفتاب قرشی نے ایل جی ایس کو 45رنز ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) دوسرے شامی ٹی ٹونٹی ویٹرن کرکٹ کپ کے سلسلے میں خیابانِ امین کرکٹ گراؤنڈمیں کھیلے گئے میچ میں آفتاب قرشی نے ایل جی ایس کو 45رنز سے شکست دیدی۔ آفتاب قرشی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے۔ سہیل ادریس 59 رنز، فراز سید 42 رنز اور آصف اعجاز نے 56 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ایل جی ایس کی جانب سے باؤلنگ کرتے ہوئے خرم 2/34 اور شاہد حسین نے 2/39 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ایل جی ایس کی ٹیم 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی۔ خرم 77 رنز اور علی طاہر نے 49 رنز بنائے۔ آفتاب قرشی کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے نوشی ندیم 2/30 اور رشید نے 1/29 وکٹ حاصل کی۔ آفتاب قرشی کے سہیل ادریس مین آف دی میچ قرار پائے۔ راجہ شاہد ، لیاقت علی ایمپائرز جبک وقار احمد سکورر تھے۔

متعلقہ عنوان :