چوہدری محمد اشرف کا معاون خصوصی برائے وزیراعظم آزادکشمیر بننا میرپور کے لیے بہت بڑے فخر کی بات ہے‘طالب حسین بھٹی

بدھ 6 مئی 2015 13:27

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) سیاسی وسماجی رہنما حاجی طالب حسین بھٹی آف رٹھوعہ محمد علی نے کہا ہے کہ چوہدری محمد اشرف کا معاون خصوصی برائے وزیراعظم آزادکشمیر بننا میرپور کے لیے بہت بڑے فخر کی بات ہے چوہدری محمد اشرف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ الیکشن میں کیے گئے وعدوں کے پورے ہونا کا وقت آگیا ہے میرپور شہر کی تعمیر وترقی کا آغاز ہو چکا اب عوام نمایا تبدیلی محسوس کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار ظہیر احمد بھٹی ،اجمل احمد بھٹی ،اشتیاق حسین بھٹی ،سہیل احمد بھٹی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرپور چوہدری محمد اشرف کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے چوہدری محمد اشرف کا معاون بننا غریب اور پسے ہوئے عوام کی فتح ہے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے چوہدری محمد اشرف کو معاون خصوصی بنا کر میرپور کے عوام سے الیکشن میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی بنیاد رکھی ہے انہوں نے کہا کہ میرپور کی تعمیر وترقی اب نئے جوش و ولولے سے ہو گی سڑکوں کی مرمتی اورپ یج ورک کا کام شروع ہو گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد اشرف اہل میرپور کے دلوں میں بستے ہیں او رموجودہ آزاد حکومت کے بقیہ ڈیڑھ سال کے عرصہ میں وہ تعمیر وترقی کے ایک نئی مثال قائم کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :