جماعت اسلامی کا کوٹلی پلندری روڈ،پنتھل روڈ،نالیاں روڈ آزاد پتن کوہالہ روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف 11مئی کو آزاد پتن پل بند کر کے بھرپور احتجاج کا اعلان

بدھ 6 مئی 2015 13:27

پلندری( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کوٹلی پلندری روڈ،پنتھل روڈ،نالیاں روڈ آزاد پتن کوہالہ روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف 11مئی کو آزاد پتن پل بند کر کے بھرپور احتجاج کریں گے،صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر اپنے علاقوں کے علاوہ پورے آزاد کشمیر کو یکسر نظر انداز کررہے ہیں اپنے انتخابی حلقوں میں کام کروا رہے ہیں لیکن دیگر علاقوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پتن شیر خان ضلع سدھنوتی کے دورہ کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ 11مئی کو عوام سڑکوں پر نکلیں اور حکمرانوں کا احتساب کریں ہر وزیر اپنے حلقے اور برادری کا وزیر بن چکا عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں جب تک ہماری گردنوں پر کرپٹ حکمران مسلط ہیں تب تک نہ تو غریب آدمی کو انصاف مل سکتا ہے اور نہ آزاد خطہ ترقی کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ 11مئی کو عوام اپنی تمام تر سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر بھرپور انداز سے آزاد پتن پل پر پہنچیں گے اور اپنے حق کے حصول تک نہیں اٹھیں گے انہوں نے کہا کہ سٹرکیں کھنڈرات کا نقشہ پیش کررہی ہیں ،آزاد پتن کوہالہ روڈ کی خستہ خالی پر شدید احتجاج کریں گے اس سڑک کو ازسرنو تعمیر کیا جائے انہوں نے اس موقع پر کمیٹیاں تشکیل دیں ،کارنر میٹنگ سے کرنل ( ر) آصف ،مظہر آفتاب سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :