پشاور میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 35 مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 6 مئی 2015 13:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) پولیس نے ریگی کے علاقے میں سرچ آپریشن کر کے 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے ریگی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 ایس ایم جی، 2 رائفل، 2 پستول اور 25 کارتوس برآمد ہوئے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :