بدین ،ضلعی انتظامیہ نے ذوالفقار مرزا کے فارم ہاؤس کے اردگرد سے پولیس کی نفری ہٹا دی

بدھ 6 مئی 2015 13:20

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) ضلعی انتظامیہ بدین نے ذوالفقار مرزا کے فارم ہاؤس کے اردگرد سے پولیس کی نفری ہٹا دی گئی جبکہ بکتر بند گاڑیاں اور مشینری بھی واپس بلا لی گئی،ذوالفقار مرزا کی گرفتاری کا فیصلہ موخر کر دیا گیاجبکہ ذوالفقار مرزا کے ساتھی بدستور مورچوں میں پوزیشنیں سنبھالے ہوئے ہیں،ذوالفقار مرزا نے کہا کہ قانونی چارہ جوئی کی وجہ سے پولیس ہٹائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو ضلعی انتظامیہ بدین نے ذوالفقار مرزا کے فارم ہاؤس کے اردگرد سے پولیس کی بھاری نفری ہٹا دی جو کہ گزشتہ چند دنوں سے وہاں تعینات کی گئی تھی جبکہ بکتر بند گاڑیاں اور مشینری بھی واپس بلا لی گئی ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے فارم ہاؤس آنے اور جانے کے راستے جو کہ سیل کر دیئے گئے تھے وہ بھی اب کھول دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سندھ پولیس کی طرف سے ذوالفقار مرزا کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا تھا اور ان کے فارم کے ارد گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، تاہم گزشتہ رات سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے مجازی خدا کی حمایت میں آنے کے بعد ذوالفقار مرزا کی گرفتاری کا فیصلہ موخر کر دیا گیاجبکہ دوسری طرف ذوالفقار مرزا کے ساتھی بدستور مورچوں میں پوزیشنیں سنبھالے ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنی جگہ سے ہٹنے سے انکار کر دیا،بدین شہر میں گزشتہ چند دنوں میں چھائی کشیدگی کی صورتحال کے بعد حالات پھر سے بہتر ہونا شروع ہو گئے، فارم ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ قانونی چارہ جوئی کی وجہ سے پولیس ہٹائی جا رہی ہے

متعلقہ عنوان :