شاہ زین بگٹی جمہوری وطن پارٹی کے عبوری سربراہ منتخب ہو گئے

بدھ 6 مئی 2015 13:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اکبر بگٹی کے پوتے شاہ زین بگٹی جمہوری وطن پارٹی کے عبوری سربراہ منتخب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو شاہ زین بگٹی کو عبوری سربراہ منتخب کرنے کا فیصلہ پارٹی اجلاس میں کیا گیا جبکہ پارٹی کے باقاعدہ سربراہ کا فیصلہ 16اگست کو پارٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ جمہوری وطن پارٹی کے سابق سربراہ اور شاہ زین بگٹی کے والد صاحبزادہ طلال اکبر بگٹی گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے ۔