Live Updates

تبدیلی نعروں سے نہیں عمل سے آتی ہے،”پکیاں سڑکاں،سوکھے پینڈے“پروگرام انقلاب لائے گا، عوام آئندہ بھی دھرنا سیاست کا دھڑن تختہ کریں گے

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مختلف منصوبوں کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 6 مئی 2015 13:19

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ تبدیلی نعروں سے نہیں عمل سے آتی ہے،”پکیاں سڑکاں۔ سوکھے پینڈے“پروگرام انقلاب لائے گا، عوام آئندہ بھی دھرنا سیاست کا دھڑن تختہ کریں گے۔ وہ بدھ کو یہاں مختلف منصوبوں کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دھرنا سیاست نے ترقیاتی سفر میں بے پناہ رکاوٹ ڈالی،ملک کی معیشت کو تباہ کر دیااور چینی صدر کے دورہ پاکستان میں رکاوٹ ڈالی،تاہم پاکستان کی ذہین عوام نے دھرنا سیاست کو ماننے سے انکار کر دیا، امید ہے عوام آئندہ بھی دھرنا سیاست کا دھڑن تختہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ تبدیلی کس صوبے میں آ رہی ہے، سولر پارک اور طالبات کیلئے بڑے بڑے ہاسٹل تعمیر ہو رہے ہیں،تبدیلی نعروں سے نہیں آتی بلکہ عمل کے ساتھ آتی ہے،”پکیاں سڑکاں۔ سوکھے پینڈے“پروگرام انقلاب لائے گا

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :