وزیراعظم سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی ملاقات، لوڈشیڈنگ سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 6 مئی 2015 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے ملاقات کی جس میں انہوں نے ملک میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ محمد آصف نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں مسلم لیگ(ن) گلگت بلتستان کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سلطان مدد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ، گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ لوڈشیڈنگ کی صورتحال سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئے۔ملاقات میں این اے 125سے متعلق ٹربیونل کے فیصلے پر بھی غور کیا گیا اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔