ذوالفقار مرزا کے وکیل نے سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

بدھ 6 مئی 2015 13:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) ذوالفقار مرزا کے وکیل نے سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی جانب سے ان کے وکیل نے سندھ ہائی کورٹ میں ہوم سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ،ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی حیدرآباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذوالفقار مرزا کے وکیل اشرف سموں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ذوالفقار مرزا کے خلاف سندھ حکومت ناجائز مقدمات درج کررہی ہے جبکہ عدالت ان کی حفاظتی ضمانت بھی منظور کرچکی ہے۔ خدشہ ہے کہ ذوالفقار مرزا کو عدالت میں بھی پیش نہیں ہونے دیا جائے گا۔ عدالت فوری طور پر مذکورہ افسران کے خلاف کارروائی کرے اور بروز جمعرات کے روز عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے۔