بلٹ پروف گاڑیوں سے متعلق معا ملہ استحقاق کمیٹی کو سپرد

بدھ 6 مئی 2015 13:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے بلٹ پروف گاڑیوں سے متعلق ضمنی سوالات کے جوابات نہ ملنے پر معاملے کو استحقاق کمیٹی کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے بدھ کے روز وقفہ سوالات کے دوران جب فاضل سینیٹرز نے ملک میں بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال کے بارے میں مجاز افسران سے متعلق سوال کیا تو انچارج کابینہ ڈویژن شیخ آفتاب نے سوال کا جواب دینے کے لئے وقت مانگا مگر مقررہ وقت کو سوال کا جواب نہ دے سکنے کے بعد چیئرمین سینٹ نے معاملے کو کمیٹی کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔