سینٹ اجلا س میں اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹس پیش

بدھ 6 مئی 2015 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف پرویز رشید نے سینٹ اجلا س میں اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹس پیش کیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کابینہ ڈویژن شیخ آفتاب کی جانب سے وفاقی امور سے متعلق پیش کی جانے والی سالانہ رپورٹ کو بحث کے لئے منظور کر لیا گیا بدھ کے روز سینٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر پرویز رشید نے اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے 2011 ، 2012 کی رپورٹ پیش کی گئیں جبکہ وزیر کابینہ شیخ آفتاب نے وفاقی امور سے متعلق پالیسی کے مشاہدات اور عملدرآمد کی رپورٹ سینٹ میں زیر بحث لانے کے لئے پیش کی جس پر کل جمعرات سے بحث کا آغاز کیا جائے گا ۔