کراچی ‘مختلف تھانوں میں ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے گئے

بدھ 6 مئی 2015 13:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) کراچی کے مختلف تھانوں میں ایس ایچ اوز کو تبدیلی کردیا گیا۔ نیو کراچی،سپر مارکیٹ اور عزیز آباد تھانے کے ایس ایچ او کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہمایوں احمد ایس ایچ او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا اور طاہر ایوب کو ایس ایچ او پاپوش نگر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سلیم اللہ خالد قریشی ایس ایچ او عزیز آباد اور بلال رضا ایس ایچ او گبول ٹاون تعینات کردیئے گئے ہیں۔ اسی طرح عبیداللہ ایس ایچ او سائٹ اے اور قمر کیانی ایس ایچ او پاکستان بازار شاہنواز شاہانی ایس ایچ او سپر مارکیٹ اور غلام رسول ارباب ایس ایچ او شاہراہ نور جہاں ہوں گے۔ ایم علی ایس ایچ او نیو کراچی اور ساجد حسین ایس ایچ او سرسید کے طور پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :