کراچی یونیورسٹی کے اسٹنٹ پر وفیسروحید والرحمان کے قتل کی تحقیقات شروع

بدھ 6 مئی 2015 12:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) کراچی یونیورسٹی کے اسٹنٹ پر وفیسروحید والرحمان کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس اور تفتیشی ٹیم نے جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ کا دورہ کیا جبکہ شعبہ ابلاغ عامہ کے اساتذہ کو سیکیورٹی فر اہم کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ کے اسسٹنٹ پر وفیسر وحیدالرحمان کے قتل کی تحقیقات کیلئے پولیس اور تفتیشی ٹیم نے جامعہ کراچی میں شعبہ ابلاغ عامہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی ٹیم نے اسسٹنٹ پروفیسر وحیدالرحمان کے دفتر کی تلاشی بھی لی، اور اسسٹنٹ پروفیسر وحیدالرحمان کا کمپیوٹر تحویل میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی اہلکاروں نے شعبہ ابلاغ عامہ کے دس طلبا کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق جن دس طلبا کا ریکارڈ طلب کیا گیاان کے داخلہ فارم پر ایک ہی رہائشی پتہ درج ہے۔انتظامیہ جامعہ کر اچی کا کہنا ہے کے اساتذہ کے مطالبے پر شعبہ ابلاغ عامہ کو سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے، جبکہ سیکیورٹی میں رینجرز اہلکار شعبہ ابلاغ عامہ میں تعینات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :