قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

بدھ 6 مئی 2015 12:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے بدین فارم ہاؤس کے گھیراؤ کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مبینہ کرپشن کیخلاف جدوجہد میں قومی عوامی تحریک نے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

رات گئے ایاز لطیف پلیجو اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے درمیان ہونیوالے ٹیلیفونک رابطے میں ایاز لطیف پلیجو نے حفاظتی ضمانت کے باوجود گھیرا ؤکو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بدین میں جنگل کا قانون برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو مکمل تعاون پیش کریں گے

متعلقہ عنوان :