رواں ہفتے کے اختتام سے ملک کے مختلف علاقوں میں ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی

بدھ 6 مئی 2015 12:25

رواں ہفتے کے اختتام سے ملک کے مختلف علاقوں میں ہواؤں کیساتھ بارش کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) ملک کے زیادہ تر حصوں میں سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے ، محکمہ موسمیات نے اس ہفتے کے اختتام سے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

(جاری ہے)

ملک کے زیادہ تر شہروں میں درجہ حرارت بڑھنے سے گرمی اپنے جوبن پر آ گئی ہے ، محکمہ موسمیات نے خبر دی ہے کہ آئندہ ہفتے کے اختتام سے پنجاب ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، بالائی سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ رواں ماہ کے دوسرے اور تیسرے ہفتے کے دوران بھی موسمی حالات غیریقینی رہنے کا امکان ہے

متعلقہ عنوان :