پشاور پولیس نے قبضہ مافیا کے 162افراد کی فہرست تیار کرلی،3گرفتار

بدھ 6 مئی 2015 12:25

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) پشاورپولیس لینڈ مافیا کیخلاف متحرک ہوگئی ، قبضہ مافیا میں شامل 162 افراد کی فہرستیں تیار کرلی گئی ،جن میں سے3 کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔فہرست میں سیاسی شخصیات، پولیس اور عام شہری شامل ہیں۔پشاور میں لینڈ مافیا اپنا تسلط جمانے لگی۔ پلاٹوں اور گھروں کے ساتھ ساتھ قبرستانوں پر بھی قبضہ کیاجارہا ہے۔

اثر و رسوخ بڑھنے پر پولیس متحرک ہوگئی۔ 162 بااثر افراد کی فہرست تیار کرلی گئی۔ جس میں سیاسی شخصیات، پولیس اور عام شہری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم صرف 3 افرد کو ہی گرفتارکیاجاسکا۔ جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ پولیس کو شکوہ ہے کہ محکمہ مال مدد تعاون نہیں کررہا۔ جب تک قبضہ کی گئی جائیدادوں کے مالکانہ ریکارڈز متعلقہ محکمہ فراہم نہیں کرتا۔ پولیس ملزمان پر ہاتھ نہیں ڈال سکتی۔ لینڈ مافیا میں کالعدم تنظیموں کے کچھ ارکان بھی شامل ہیں جبکہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ لینڈ مافیا کے لوگ کالعدم تنظیموں کو بھتہ بھی دیتے ہیں۔ لینڈ مافیا کی فہرست نومبر2014 میں بھی تیار کی گئی تھی۔ تاہم اب فہرست کا ازسر نو جائزہ لیاگیا ہے۔ جس میں کچھ ناموں کی ردو بدل کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :