لاہور: حلقہ این اے 125 اورپی پی155کا تفصیلی فیصلہ جاری

بدھ 6 مئی 2015 12:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء)الیکشن ٹریبونل نے لاہور کے حلقہ این اے 125 اورپی پی155کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیاہے۔فیصلے کے مطابق سماعت کیدوران پولنگ عملے کی غفلت نمایاں نظرآئی۔ذرائع کے مطابق تفصیلی فیصلہ الیکشن ٹربیونل فیصل آباد کے جج نے جاری کیا،جو 80 صفحات پر مشتمل ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سماعت کیدوران پولنگ عملے کی غفلت نمایاں نظرآئی، ریٹرننگ آفیسرخالدبھٹی نے قانون کیمطابق اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔

(جاری ہے)

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسرنیفارم نمبر14 کی بنیادپرنتائج مرتب کیے جس پر پرپریزائیڈنگ آفیسرکے دستخط موجودنہیں تھے۔ٹریبونل نے نا درارپورٹ اورفارنسک لیبارٹری کی رپورٹ کوبھی حتمی فیصلے کاحصہ بنادیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ نادرااورفارنسک رپورٹ کے مطابق انگوٹھوں کے نشانات ایک سے زائدجگہ استعمال ہوئے، فیصلے میں سفارش کی گئی کہ غفلت برتنے پرپریزائیڈنگ آفیسراورآراوزکے وظیفے ضبط کیے جائیں اور این اے 125اورپی پی 155 میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں،الیکشن ٹریبونل نے تفصیلی فیصلہ چیف الیکشن کمشنرپاکستان کوارسال کردیا۔