ممبئی : ممبئی پولیس نے سلمان خان کو حراست میں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 مئی 2015 11:46

ممبئی : ممبئی پولیس نے سلمان خان کو حراست میں لے لیا

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 مئی 2015 ء) : ممبئی پولیس نے سلمان خان کو حراست میں لے لیا ، بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے ڈرائیور کو بھی غلط بیانی پر سزا سنائی جا سکتی ہے.

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد سلمان خان کی آنکھیں آبدیدہ ہو گئیں جبکہ احاطہ عدالت میں موجود ان کی بہنوں نے بھی رونا شروع کر دیا. جبکہ عدالت نے سماعت کے دوران یہ بھی کہا کہ حادثے کے وقت سلمان خان کے پاس کا رآمد ڈرائیونگ لائسنس بھی موجو دنہیں تھا. احاطہ عدالت میں بحث اب بھی جاری ہے جبکہ پولیس سلمان خان کا گھیراؤ کیے ہوئے ہے جو کہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سلمان خان اگر عدالت سے باہر جائیں گے تو پولیس کی حراست میں اور پولیس کے ہمراہ ہی جائیں گے.

متعلقہ عنوان :