کراچی ،سپر ہائی وے پر ٹرک اور کار میں تصادم ، دو افراد جاں بحق ، ایک زخمی

بدھ 6 مئی 2015 11:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) کراچی میں سپر ہائی وے پر ٹرک اور کار میں تصادم سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو سپر ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایدھی ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :