کراچی ،ایک گھنٹے کے دوران تین پولیس مقابلے، دو ملزمان مارے گئے،دو کو تشویشناک حالت میں گرفتار کرلیا گیا

کورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

بدھ 6 مئی 2015 11:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران تین پولیس مقابلے ہوئے جس میں دو ملزمان مارے گئے اور دو کو تشویشناک حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ کورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سرسید تھانے کی حدود میں ملزمان گھر میں لوٹ مار کررہے تھے۔ اس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس مقابلے میں دو ملزمان زخمی ہوگئے تاہم ملزم وقاص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک ہے۔اسی دوران کورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ بھی ڈکیتی کی کارروائی تھی۔ عوامی کالونی میں پانچ افراد لوٹ مار کررہے تھے۔ شہریوں نے دو ملزمان کو پکڑ لیا جبکہ تین فرار ہوگئے۔ ہلاک شخص بھی ملزم تھا جو اپنے ہی فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔ موچکو میں ہونیوالے پولیس مقابلے میں ایک ملزم شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :