صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے‘ صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں‘ عوام ملک کی تعمیر نو میں حکومت کا ساتھ دیں، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاتقریب سے خطاب

بدھ 6 مئی 2015 11:38

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے دور حکومت میں صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے‘ صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں‘ عوام ملک کی تعمیر نو میں حکومت کا ساتھ دیں۔ وہ بدھ کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بورے والا میں شیخ دین محمد ویلفیئر ٹرسٹ کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شیخ دین محمد ویلفیئر ٹرسٹ صدقہ جاریہ ہے عوامی فلاحی منصوبوں کے لئے مخیر حضرات کو آگے آنا چاہئے۔ عوام ملک کی تعمیر نو میں حکومت کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں صحت کی سہولتیں ناپید ہیں دیہی علاقوں میں صحت مراکز میں جلد نمایاں تبدیلی نظر آئے گی صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ دیہات میں صحت کے مراکز قائم کررہے ہیں۔ دیہی علاقوں کے لئے ریکارڈ مختص کئے جارہے ہیں اپنے دور حکومت میں صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے۔