ذوالفقار مرزا کے وکیل نے سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی سندھ‘ ڈی آئی جی حیدر آباد اور ایس ایس پی بدین کیخلاف توہین عدالت اور ضمانت میں توسیع کی درخواست دائر کردی

بدھ 6 مئی 2015 11:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) ذوالفقار مرزا کے وکیل اشرف سموں نے سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی سندھ‘ ڈی آئی جی حیدر آباد اور ایس ایس پی بدین کیخلاف توہین عدالت اور ذوالفقار مرزا کی ضمانت میں توسیع کی درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ذوالفقار مرزا کی طرف سے ان کے وکیل اشرف سموں نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ضمانت کے باوجود گھیراؤ کرکے غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے آئی جی اور ڈی آئی جی حیدر آباد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے جبکہ ایس ایس پی بدین کے خلاف بھی توہین عدالت کے تحت کارروائی کی جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ذوالفقار مرزا کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ان کے فارم ہاؤس کو چاروں طرف سے پولیس نے گھیر رکھا ہے۔ پولیس ذوالفقار مرزا کی جان کی دشمن ہے۔ عدالت نے پولیس کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم پولیس ایسا کرنے کے لئے تیار نہیں ذوالفقار مرزا قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے ان کی جان کو پولیس کی طرف سے خطرہ ہے۔ ذوالفقار مرزا کی مرضی کے مطابق انہیں سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے اور ان کی ضمانت میں توسیع کی جائے۔