اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی پھانسی مزید دو روز کیلئے موخر کر دی

بدھ 6 مئی 2015 11:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی پھانسی مزید دو روز کیلئے موخر کر دی ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من الله نے ریمارکس دیئے کہ حکومت نے غیر قانونی کام کیا‘ فیصلہ آنے کے بعد حکومت کو کمیٹی بنانے کا کوئی اختیار نہیں تھا‘ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شفقت حسین کی عمر کے تعین کیلئے کمیٹی بنا کر حکومت نے غیر قانونی کام کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ نے شفقت حسین کی پھانسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشل اٹارنی جنرل وقار رانا نے بتایا کہ اسلام آباد میں موجود تمام غیرملکی سفیروں کی جانب سے شفقت حسین کی عمر کی تصدیق کیلئے وزیر داخلہ کو خط لکھے جس کے بعد چودھری نثار کو قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دینا پڑا۔ عدالت نے شفقت حسین کے وکیل سے کہا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ کیس کی آزادانہ تحقیقات نہیں ہوئیں تو ازسر نو مقدمہ چلانے کی درخواست دیں۔

متعلقہ عنوان :