لاہور ،کوٹ لکھپت جیل میں دوہرے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

بدھ 6 مئی 2015 11:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) لاہور میں کوٹ لکھپت جیل میں دوہرے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، پھانسی سے قبل جیل کے اندر اور اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، مجرم کی لاش ضروری کارروائی کے بعد اسکے لواحقین کے حوالے کر دی گئی،سانحہ پشاورکے بعد تختہ دار پرلٹکائے جانیوالے مجرمان کی تعداد 90سے زائد ہوگئی ۔

بدھ کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں دوہرے قتل کے مجرم ذوالفقار کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

پھانسی سے قبل جیل کے اندر اور اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔مجرم ذوالفقار نے 1998 میں ڈکیتی کے دوران 2 افراد کو قتل کیا تھا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو سزائے موت سنائی تھی۔منگل کے روز ذوالفقار کی اس کے لواحقین سے آخری ملاقات کروائی گئی اور بدھ کے دن اسے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

پھانسی کے بعد مجرم کی لاش ضروری کارروائی کے بعد اسکے لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ صدر پاکستان کی جانب سے بھی ذوالفقار کی رحم کی اپیل مسترد کردی گئی تھی۔ گزشتہ برس دسمبر میں حکومت کی جانب سے سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 80 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :