بدین : ذوالفقار مرزا کے گھر کے اطراف سے سکیورٹی ہٹانے کا عمل شروع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 مئی 2015 11:28

بدین : ذوالفقار مرزا کے گھر کے اطراف سے سکیورٹی ہٹانے کا عمل شروع

بدین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 مئی 2015 ء) : ذوالفقار مرزا کے گھرکے اطراف سے محاصرہ کیے ہوئے پولیس کی بکتر بند گاڑیاں اور موبائلیں ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مرزا ہاؤس کےا طراف سے پولیس کی نفری بھی بکھر گئی ہے اور تمام رکاوٹیں ہٹائی جا رہی ہیں. اس سے قبل ذوالفقار مرزا کے وکیل نے آج صبح سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس کی درخواست دائر کی تھی اور ذوالفقار مرزا کی ضمانت میں توسیع کی استدعا بھی کی گئی. واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا کی حفاظتی ضمانت کی مدت آج ختم ہو رہی ہے.

متعلقہ عنوان :