لاہور: علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پی آئی اے ملازمین کا احتجاج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 مئی 2015 11:01

لاہور: علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پی آئی اے ملازمین کا احتجاج

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 مئی 2015 ء) : علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پی آئی اے ملازمین سراپا احتجاج ہیں. احتجاج کے باعث ملازمین نے سروس کاؤنٹرز پر بھی کام بند کر دیا ہے.

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ویجی لینس افسران اور ملازمین بے جا مداخلت کرتے ہیں، جبکہ ملازمین کے احتجاج کے باعث بیرون ملک اور اندرون ملک جانے والے 4 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں جبکہ مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے.