الطاف حسین نے "را" کی مدد مانگنے سے متعلق جو بیان دیا وہ کوئی پاکستانی نہیں دے سکتا: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

muhammad ali محمد علی منگل 5 مئی 2015 23:18

الطاف حسین نے "را" کی مدد مانگنے سے متعلق جو بیان دیا وہ کوئی پاکستانی ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 مئی 2015 ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ الطاف حسین نے "را" کی مدد مانگنے سے متعلق جو بیان دیا وہ کوئی پاکستانی نہیں دے سکتا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے "را" کی مدد مانگنے سے متعلق جو بیان دیا، ایسا بیان کوئی پاکستانی نہیں دے سکتا، الطاف حسین کتنی بار معافی مانگیں گے، آخر کوئی حد ہوتی ہے۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جائزہ لیا جارہا ہے کہ الطاف حسین کے بیان کیخلاف کس قسم کی کاروائی کی جائے۔