فرنٹیئرکوربلوچستان کا خفیہ اطلاع پرگوادر کے علاقے زریں بگ میں سرچ آپریشن

کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے4دہشتگرد گرفتار،کوئٹہ میں گشت کے دوران ٹارگٹ کلرگرفتار بیلہ میں غیرقانونی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بناکر 2,20000 لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکرلیا،ترجمان ایف سی

منگل 5 مئی 2015 22:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) فرنٹیئرکوربلوچستان کا خفیہ اطلاع پرگوادر کے علاقے زریں بگ میں سرچ آپریشن، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے4دہشتگرد گرفتار۔ایف سی نے کوئٹہ شہرمیں گشت کے دوران ٹارگٹ کلرکو گرفتارکرلیا۔ایک دوسری کارروائی میں ایف سی نے بیلہ میں غیر قانونی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 2,20000لٹر ایرانی ڈیزل برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے خفیہ اطلاع پرگوادرکے علاقے زریں بگ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم شرپسندتنظیم بی ایل ایف کے 04دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا،گرفتارشرپسندوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایک دوسری کارروائی میں ایف سی نے کوئٹہ شہرمیں گشت کے دوران ٹارگٹ کلر کو موقع پر گرفتارکرلیا۔ کرائے کا ٹارگٹ کلرمعصوم شہریوں پراندھا دھندفائرنگ کررہاتھاکہ قریب سے گزرنے والے ایف سی کے گشت نے اسے دھر لیا۔

ٹارگٹ کلر کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔جبکہ گزشتہ شب ایف سی نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے بیلہ میں غیرقانونی ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے 07آئل ٹینکرز سے2,20000لٹرایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا۔برآمد شدہ ڈیزل کو کسٹم حکام کے حوالے کردیاگیا۔