عبدالواحدآریسر کے انتقال سے سندھ سچے سپوت سے محروم ہوگئی ، آفتاب علی سومرو

منگل 5 مئی 2015 22:52

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین اور معروف دانشور اور قلمکار عبدالواحدآریسر کے انتقال پر ایم کیو ایم لاڑکانہ زون کے زونل انچارج آفتاب علی سومرو اور اراکین زونل کمیٹی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ عبدالواحدآریسر کے انتقال سے سندھ سچے سپوت سے محروم ہوگئی مرحوم نے صوبہ سندھ اور صوبے کے غریب و مظلوم سندھیوں کے حقوق کے لئے جو جدوجہد کی وہ قابل تحسین ہے ،انہوں نے کبھی بھی سندھ دھرتی کے مفادات کا سودا نہیں کیا اور ہمیشہ اصولوں پر ڈٹے رہے اور مرحوم نے اپنی تعلیمات کا محور و مرکز سندھ کے عظیم صوفی و بزرگ شاہ عبدا لطیف بھٹائی کی تعلیمات کو بنا رکھا تھا اور وہ عملی طور پر سندھ دھرتی کے مستقل باشندوں کے اتحاد و یکجہتی کیلئے کوشاں رہے ،ایم کیو ایم اس دکھ کی گھڑی میں جئے سندھ قومی محاذ کے رہنماؤں ،کارکنوں اور انکے تمام عقیدت مندوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :