کندھکوٹ شہر کے دلشاد محلہ کے رہائشیوں مرد، خواتین اور بچوں کا نوجوان محمد افضل سیال کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج

منگل 5 مئی 2015 22:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) کندھکوٹ شہر کے دلشاد محلہ کے رہائشیوں مرد، خواتین اور بچوں نے نوجوان محمد افضل سیال کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا، اس موقعہ پر مائی فیروزہ، رحمٰن خاتون، مائی الھ ڈنی، فیض محمد، کریم بخش اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ 10دن قبل 17سالہ نوجوان محمدافضل سیال کو اس کے سوتیلے بھائیوں ستار، عبدالفتاح اور دیگر نے بے گناہ قتل کیا جن ملزمان کو کندھکوٹ تھانہ کی پولیس گرفتار نہیں کررہی ہے،پولیس ملزمان سے رشوت لے کر ان کی مدد کررہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ نوجوان محمد افضل سیال کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طور گرفتار کرکے انصاف فراہم کرکے ہمیں تحفظ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :