لاڑکانہ میں سرکاری ملازمین کو ٹائیم اسکیل دینے، کلرکس کی اپ گریڈیشن اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

منگل 5 مئی 2015 22:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء)لاڑکانہ میں سرکاری ملازمین کو ٹائیم اسکیل دینے، کلرکس کی اپ گریڈیشن اور دیگر مطالبات کے حق میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع لاڑکانہ کی صدر رہنما رفیق احمد جتوئی، محمد صابر سومرو، احمد علی گوپانگ، مسکین بھٹو، منور علی مائری اور دیگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو کہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقعہ پر ریلی کے شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعریبازی کی، جبکہ رہنماؤں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ مالزمین کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافہ کرکے اپ گریڈ کیا جائے، ملازمین کو ٹائیم اسکیل دی جائے، ملازمین اور فوتی ملازمین کے بچوں کو ملازمتیں دی جائیں، میونسل اور لاڑکانہ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہیں جاری کرکے تنخواہ آن لائین کرائی جائے، محکموں میں سے ملازمین کو نکالنے اور حراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، ریلی میں محمد عامل سرگانی، لیاقت بھٹی، عبدالنبی دایو، عبدالحفیظ چانڈیو، ضیاالدین ابڑو، زاہد لغاری، ذوالفقار لغاری، عبدالفتاح جتوئی، شاہ جہان عباسی، عبدالکریم ابڑو، امجد علی شیخ، اصغر علی شاہ راشدی، مسعود سومرو، عبدالحق سومرو، محمد بخش سمیت دیگر ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔