لاڑکانہ میں گھر کے اندر کمرے میں دفن بائیس سالہ نوجوان کی لاش پولیس نے خفیہ اطلاع پر بر آمد کر لی

منگل 5 مئی 2015 22:49

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) لاڑکانہ میں گھر کے اندر کمرے میں دفن بائیس سالہ نوجوان کی لاش پولیس نے خفیہ اطلاع پر بر آمد کر لی ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ، پولیس ذرائع کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے نظر محلہ کی رہائشی نوجوان بائیس سالہ حبیب اﷲ پٹھان کو اس کی بیوہ ماں حسینہ نے اس کے بہنوئی آصف پٹھان اور دو بہنوں کی مدد سے جان سے مارا اور گھر کے کمرے میں دفن کر کے گھر خالی کر کے فرار ہو گئے جس کی اطلاع پولیس کو ملی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گھر کے تالے توڑتے ہوئے گھر میں کھدائی کی جس کے نتیجے میں مقتول حبیب اﷲ کی لاش کو نکال کر ماں اور بہنوئی کی تلاش شروع کر دی ہے پولیس ذرائع کے مطابق حبیب اﷲ کی ماں حسینہ نے چند ماہ قبل پیسوں کے عیوض اپنی دوبیٹیوں کو بیچ کر شادی کی تھی جس سے ملنے والے پیسوں میں سے حبیب اﷲ نے اپنا حصہ مانگا شادی کروانے کی بھی ضد کی جس پر حسینہ نے اپنے داماد آصف کے ہمراہ اپنے ہی بیٹے حبیب اﷲ کو قتل کیا اور لاش کو گھر کے صحن میں دفن کرتے ہوئے فرار ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لیے چانڈکا میڈیکل اسپتال منتقل کر دیا ہے تاہم واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا ہے۔ ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز نے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد گھر کے تمام افراد کا گھر چھوڑ کر فرار ہونا جرم میں ملوث ہونے کی نشاندہی ہے جلد تمام افراد کو گرفتار کرکے معمہ حل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :