پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریڑی نواب راشد علی خان نے سندھ اسمبلی میں نثارکھوڑو کی تقریر کو حقائق کے منافی قرار دیدیا

منگل 5 مئی 2015 22:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریڑی نواب راشد علی خان نے سندھ اسمبلی میں نثارکھوڑو کی تقریر کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مسلم لیگ فنکشنل پاکستان کی بقاء اور سلامتی پر یقین رکھتی ہے۔وہ اپنی رہائشگاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے، وفد میں چوہدری ظفراﷲ،ریحان میمن،زاہدشاہ،حبیب الرحمن،شاہزیب میمن ،عدنان دیسوالی،سہیل سلاوٹ اور دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

نواب راشد علی خان نے کہا کہ ادھر ہم ادھر تم کا نعرہ لگانے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں فنکشنل لیگ کو آمروں کا ساتھ دینے کا طعنہ دینے والے اپنے لیڈر کی سیاسی پرورش کا احوال اپنے بڑوں سے معلوم کرلیں جو کہ اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے وجود میں آنے والی پیپلزپارٹی کی حکومت مفاہمت کے نام پر سندھ کے عوام کو کب تک بیوقوف بنائے گی پیپلزپارٹی خود اندرونی خلفشارکا شکار ہے، انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ حالات انتہایٔ تشویشناک ہیں سندھ کا تعلیمی نظام تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے نثار کھوڑو سندھ بچانے کی بات کرتے ہیں پہلے سندھ کا تعلیمی نظام اور اپنی پارٹی کی گرتی ہویٔ ساکھ تو بچا لیں، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ فنکشنل کوختم کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں سندھ کے عوام اب پیپلز پارٹی کا اصلی چہرہ پہچان چکے ہیں آیٔندہ انتخابات میں پورے سندھ میں پیپلز پارٹی کو اپنی عوامی مقبولیت کا اندازہ ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ جس حکومت میں میرٹ نام کی کویٔ چیز نہیں مزدور سے لیکر کسان تک بدحال ہوچکا ہے سندھ کی زراعت کو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے جان بوجھ کرتباہ کرا جارہا ہے ایسے حالات میں سندھ کے عوام پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی طرف دیکھ رہے ہیں سندھ اور پاکستان کو متحد رکھنے میں فنکشنل لیگ کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :