سندھ پبلک سروس کمیشن حیدرآباد کا اعلان

منگل 5 مئی 2015 22:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) سندھ پبلک سروس کمیشن حیدرآباد نے محکمہ صحت سندھ میں اوپتھل مالوجسٹ بی پی ایس18 ، پیتھالوجسٹ بی پی ایس18 اور چیسٹ اسپیشلسٹ بی پی ایس18 کی خالی اسامیوں کے لیے رواں ماہ لیے گئے انٹرویوز میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اوپتھل مالوجسٹ بی پی ایس18 کی اسامیوں کے لیے ڈاکٹر کوملتا کماری ، ڈاکٹر بینش خان ، ڈاکٹر محمد صبغت اﷲ /فہد اور ڈاکٹر نعیم اﷲ شیخ کوکامیاب قرار دیا ہے جبکہ پیتھالوجسٹ بی پی ایس18کی اسامیوں کے لیے ڈاکٹر غضنفر عباس ، ڈاکٹر نوین قدیر ، ڈاکٹر انیلا میمن ، ڈاکٹر شیما راجپوت اور ڈاکٹر شاہنواز گل /مولوی محمد میمن اور چیسٹ اسپیشلسٹ بی پی ایس18 کی اسامیوں کے لیے ڈاکٹر نیّر عباس ملک ، ڈاکٹر فرحانہ ممتاز ، ڈاکٹر محمد عثمان سومرو ، ڈاکٹر امتیاز علی شاہ ، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ لغاری اور ڈاکٹر نور رحمان پٹھان کو کامیاب قرار دیا ہے، جاری نتائج کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :