پاک فوج کی جانب سے جرائم میں ملوث سیاستدانوں ، بیوروکریٹس اور زمینوں پر قبضے کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا اعلان خوش آئند ہے، رشید خان ناغڑ

منگل 5 مئی 2015 22:48

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء رشید خان ناغڑنے کہا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے جرائم میں ملوث سیاستدانوں ، بیوروکریٹس اور زمینوں پر قبضے کرنے والے بااثر افراد کے خلاف کاروائی کا اعلان خوش آئند ہے پوری قوم اس اقدام پر فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگو میں رشید ناغڑ نے کہا کہ کرپٹ مافیا نے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور گزشتہ چند سالوں میں جتنی لوٹ مار کی گئی ہے اس کی دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ، چند سو افراد پورے ملک کی دولت لوٹ گئے ہیں اور عام آدمی بدترین زندگی گزارنے پر مجبور ہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج لوٹ مار کرنے والے سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کا بے رحمانہ احتساب کرے اور ایک ایسی مثال قائم کرے جس کے بعد کسی کو بھی قومی خزانہ لوٹنے کی ہمت نہ ہوسکے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہزاروں لاکھوں ایکڑ اراضی جعلسازی سے الاٹ کروائی گئی ہے جس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے ۔

سرکاری اداروں میں اربوں کی کرپشن ہوئی ہے اور قوم کا پیسہ دوبئی اور یورپ کے بینکوں میں منتقل کیا گیا ہے مگر اب وقت آگیا ہے کہ ان قومی لٹیروں سے قوم کی دولت کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :