پیپلز پارٹی کی قیادت سے اظہار یکجہتی کے لیے پیپلز یوتھ کے زیر اہتمام پیپلز سیکر یٹریٹ سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی

ذوالفقار مرز ا نے پی پی سے نکالے جانے کے بعد سیاسی یتیم ہوگئے ہیں اور خود کو تنہا محسوس کرکے پارٹی قیادت کی کردار کشی کر رہے ہیں، نجمی عالم ، مرزا مقبول بیگ اگر پارٹی قیادت کے خلاف غیر مہذب زبان کا استعمال بند کردیں ، یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو مرزا کو کراچی ٹول پلازہ بھی کراس کرنے نہیں دینگے

منگل 5 مئی 2015 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے اظہار یکجہتی کے لیے پیپلز یوتھ کے زیر اہتمام پیپلز سیکر یٹریٹ سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کی قیادت پیپلز یوتھ کراچی کے صدر اقبال ساند کر رہے تھے ۔اس موقع پر پی پی کے رہنما وقار مہدی ،راشد ربانی اور مشتاق مٹو بھی موجو د تھے ۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کراچی دویژن کے جنرل سیکر یٹری نجمی عالم اور مرزا مقبول بیگ نے کہا کہ ذوالفقار مرز ا نے پی پی سے نکالے جانے کے بعد سیاسی یتیم ہوگئے ہیں اور خود کو تنہا محسوس کرکے پارٹی قیادت کی کردار کشی کر رہے ہیں ۔

ہم ذوالفقار مراز کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر پارٹی قیادت کے خلاف غیر مہذب زبان کا استعمال بند کردیں ، یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو مرزا کو کراچی ٹول پلازہ بھی کراس کرنے نہیں دینگے ۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں نوجوان اور خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی جنھوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے ۔شرکاء پی پی قیادت کے حق میں اور ذوالفقار مرزا کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔

پی پی کراچی ڈویژن کے رہنماؤں نے شرکاء سے خطاب میں مزید کہا کہ ذوالفقار مرزاکو جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی اور زمینوں پر قبضے کرنے پر پارٹی سے نکالا اور انکی دی گئی وزارت بھی واپس لی گئی ۔ہم ذوالفقار مرز ا کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ اپنی اہلیہ فہمیدہ مرزا اور صاحبزادے حسنین مرزا سے استعفیٰ دلواکر آزاد امید وار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں ، اگر وہ الیکشن جیت گئے تو ہم سیاست چھوڑ دینگے۔

متعلقہ عنوان :