آئندہ صرف انٹر میڈیٹ پاس لوگ ہی انشورنس کمپنیوں کے ایجنٹ بن سکیں گے، ایس ای سی پی

منگل 5 مئی 2015 22:42

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن نے کہا ہے کہ آئندہ صرف انٹر میڈیٹ پاس لوگ ہی انشورنس کمپنیوں کے ایجنٹ بن سکیں گے۔منگل کوایس ای سی پی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق انشورنس رولز2000میں ترمیم کرتے ہوئے یانشورنس ایجنٹوں کیلئے انٹرمیڈیٹ یا سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ لازمی قراردیدیاہے۔

(جاری ہے)

نئی قابلیت کے معیارکے مطابق اب تمام انشورنس ایجنٹوں کے لئے بنیادی فاؤنڈیشن کورس کرنا بھی لازمی ہوگا ۔

علاوہ ازیں تمام انشورنس ایجنٹوں کے لئے لازمی ہو گا کہ ہر دو سال کے بعد وہ ایس ای سی پی کے منظور کردہ انسٹیٹیوٹ سے ریفرشر کورس کریں۔ ایسے انشورنس ایجنٹ جن کی کم از کم قابلیت میٹرک ہے اور انہوں نے پاکستان انشورنس انسٹیٹیوٹ سے فاؤنڈیشن کورس کر رکھا ہے کو دوبارہ فاؤنڈیشن کورس کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔