پشاور، بزم شاھین کے زیراہتمام 6مئی کو نشترھا ل میں چلڈرن فیسٹیول منعقد ہوگا

منگل 5 مئی 2015 22:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) بزم شاھین پشاور کے زیر اہتمام 6مئی یعنی آج بروز بدھ نشتر ہال میں چلڈرن فیسٹیول منعقد ہوگا۔ اس فسیٹیول میں پورے پشاور سے سکولز کے طلباء و طالبات شریک ہونگی۔ اس میں مختلف قسم کے پروگرامات منعقد ہونگے جس میں ٹیلنٹ ایوارڈسرمنی، نیلام گھر، مزاحیہ خاکے، قومی ترانہ، ٹیبلو وغیرہ جیسے پروگرامات ہونگے۔

(جاری ہے)

صدر بزم شاہین پشاور فرمان اﷲ نے میڈیا بیان میں مزید کہا کہ اس پروگرام میں صوبائی بزم شاھین ڈائریکٹر شاہ زمان اور پشاور بزم شاھین ڈائریکٹر شہکار عزیز مہمانان خصوصی ہونگے اسکے علاوہ نامور سکولز کے پرنسپلز بھی شرکت کرینگے۔ اور اساتذہ کرام کو بیسٹ ٹیچیر ایوارڈ سے بھی نوازا جائیگا۔چلڈرن فیسٹول میں کلچرل سٹالز، فوڈ سٹالز بھی لگائے جائینگے۔ اور مختلف قسم کے مقابلے بھی منعقد ہونگے جس میں مضمون نویسی ، پینٹنگ وغیرہ مقابلے ہونگے۔

متعلقہ عنوان :