نوشہرہ کینٹ،بہن اور اس کے آشنا کو لڑکی کے بھائی نے گھربلاکر فائرنگ کرکے دونوں کو موت کے گھات اتاردیا،قاتل بھائی نے اسلحہ سمیت گرفتاری دیدی

منگل 5 مئی 2015 22:32

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) نوشہرہ کے علاقے نوائے کلے جہانگرہ میں محبت کی شادی کرنے کیلئے گھر سے بھاگنے والی بہن اور اس کے آشنا کو لڑکی کے بھائی نے گھربلاکر فائرنگ کرکے دونوں کو موت کے گھات اتاردیا۔قاتل بھائی محمد نواز اسلحہ سمیت پہنچ کرگرفتاری دے دی۔تھانہ آکوڑہ خٹک پولیس کے مطابق مقتولہ ماریہ نواز موبائل کی مس کال پر شیدو کے 23سالہ نوجوان فراز خان کے ساتھ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی اور دونوں نے گھرسے بھاگ کر کورٹ میرج کرلی۔

(جاری ہے)

ماریہ کے بھائی محمد نواز نے ماریہ کو فون کیا کہ اس کی والدہ شدید بیمار ہے اور تم نے محبت کی ہے کوئی جرم نہیں کیا ہم تم کو معاف کرتے ہیں۔تم فراز کے ساتھ گھر آجاو اور راضی نامہ کیلئے گھر بلایا، شدید جسمانی تشدد کے بعد بہن اور اس کے شوہر کو کمرہ میں بندکرکے اندھا دھند فائرنگ کرکے بے دردی سے موت کے گھات اتاردیااور نعیشیں جی ٹی روڈ پر پھینک دیں۔قاتل بھائی اسلحہ سمیت تھانہ پہنچ کرگرفتاری دے دی۔پویس نے دونوں مقتولین کی نعشیں تحویل میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیں۔پوسٹ مارٹم کے بعد تھانہ اکوڑہ خٹک میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔قاتل بھائی محمد نواز نے اقبال جرم کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :