کوہاٹ ، ٹریفک حادثہ ، خاتون سمیت سات افراد ز خمی

منگل 5 مئی 2015 22:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) کوہاٹ پنڈی روڈپر گمبٹ کے قریب ٹریفک حادثہ میں خاتون سمیت سات افراد زخمی ہوگئے ۔واقعات کے مطابق راولپنڈی سے کرک جانیوالی مسافر فلائنگ کوچ نمبرCUU.9237 مخالف سمت سے آنیوالی موٹر کارنمبرBK.829سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں سوار سات افرادمسماۃ حمیدہ بی بی،سید انور عدنان ساکنان بنوں،جاوید علی،نوید یونس،شاکر اﷲ اور فیاض ساکنان کرک زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال گمبٹ منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

حادثے کا شکار دونوں گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا جسے مقامی پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے جبکہ تھانہ گمبٹ میں واقعہ کا مقدمہ ڈرائیوروں کی غفلت قرار دیکر درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :