کے الیکٹرک نے کراچی واٹر بورڈ کی تنصیبات پر لوڈشیڈنگ کرنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 5 مئی 2015 22:29

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 مئی 2015 ء) کے الیکٹرک نے کراچی واٹر بورڈ کی تنصیبات پر لوڈشیڈنگ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ کراچی واٹر بورڈ کی تنصیبات پر لوڈشیڈنگ کی شروعات کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی واٹر بورڈ کے الیکٹرک کا 36 ارب کا نادہندہ ہے، اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے واٹر بورڈ کو 5 ارب کے فنڈ جاری کیے گئے تھے تاہم کے الیکٹرک کے واجبات پھر بھی ادا نہیں کیے گئے جس کے باعث واٹر بورڈ کی تنصیبات پر لوڈشیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے تاہم اگر واجبات کی ادائیگی نہ کی گئی تو اس صورت میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :