سابق سیشن جج کے بیٹے کے قتل میں نامزد ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے

تھانہ گولڑہ پولیس نے بااثر ملزمان کے مبینہ دباؤ میں آکر قانونی فرار کا راستہ بھی بتادیا

منگل 5 مئی 2015 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) سابق سیشن جج کے نواجون بیٹے کے واقعہ قتل میں ملوث نامزد ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے ،تھانہ گولڑہ پولیس نے بااثر ملزمان کے مبینہ دباؤ میں آکر قانونی فرار کا راستہ بھی بتادیا، عبوری ضمانت لینے کے باعث شامل تفتیش نہ ہوئے ،مقتول ذیشان بخت کو چیف انجینئر کے بیٹوں اور ساتھیوں صدام،غیور ،وسیم ،نعمان اور احمر نے خداداہائٹیس بلڈنگ سے مبینہ طور پر نیچے پھینک دیا تھا فوری طبی امداد کے تحت معروف ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں موت واقع ہوئی ۔

کو ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق سابق سیشن جج کے پی کے کے بیٹے ذیشان بخت کو چیف انجینئر کے بیٹوں اور ساتھیوں صدام،غیور ،وسیم ،نعمان اور احمر نامزد ملزمان نے تھانہ گولڑہ کی حدود میں واقع خداداد ہائیٹس کی چھت سے نیچے پھینک دیا تھا ۔

(جاری ہے)

تھانہ گولڑہ پولیس نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحام ناکام رہی ہے جس کے باعث ملزمان نے بی بی اے سے عبوری ضمانتیں کروا کر شامل تفتیش نہ ہوئے ہیں ۔ کے رابطہ کرنے پر تفتیشی افسر تھانہ گولڑہ یاسین بھٹہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا لی ہیں تھانے میں روبکار آئی تھی ہے پیش ہوکر شامل تفتیش ہوں گے تاہم ابھی نہیں آئے پھر آجائیں گے قتل کیس ہے اتنی جلدی حل نہیں ہوتا۔۔

متعلقہ عنوان :