حلقہ این اے 125 میں دوبارہ الیکشن کا فیصلہ کو پی ٹی آئی کے اصولی موقف کی فتح ہے، 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے عوام کا مینڈیٹ چرانے والوں کا یوم حساب قریب آ گیا ہے
پاکستان تحریک انصاف ڈریم ٹیم کے رہنماؤں کا بیان
منگل 5 مئی 2015 22:11
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف ڈریم ٹیم نے الیکشن ٹریبونل کی جانب سے حلقہ این اے 125 میں دوبارہ الیکشن کرانے کے فیصلے کو پی ٹی آئی کے اصولی موقف کی فتح قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے عوام کا مینڈیٹ چرانے والوں کا یوم حساب قریب آ گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ڈریم ٹیم کے علی نواز اعوان ، رکن قومی اسمبلی نفیسہ عنایت خٹک ، جمیل عباسی ، این اے 48 کے صدر نعیم خان ، این اے 49 کے صدر غلام نبی اور جنرل سیکرٹری فرید رحمن سمیت دیگر رہنماؤں نے منگل کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے خواجہ سعد رفیق کے حلقہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کے فیصلے پر جشن منایا اور کارکنوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔
اس موقع پر علی نواز اعوان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریبونل کا فیصلہ تحریک انصاف کے اصولی موقف کی فتح ہے ، خواجہ سعد رفیق کے خلاف فیصلے سے مسلم لیگ ن بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور عوام کے سامنے اپنی صفائیاں پیش کر رہی ہے مگر پاکستان بھر کے عوام اب باشعور ہو چکے ہیں اور وہ اب کسی کے جھانسے میں نہیں آ سکتے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے سے خواجہ سعد رفیق کا تکبر خاک میں مل گیا ہے ، اْن کے دل میں چور تھا اس لئے وہ دھاندلی چھپانے کے لئے سب سے زیادہ شور مچا رہے تھے۔
عمران خان کو سیاست سکھانے کی باتیں کرنیوالے خواجہ سعد رفیق کے عوامی مینڈیٹ کا پول کھل چکا ہے اور ان کی اپنی سیاست زمیں بوس ہو گئی ہے ، وہ خدا سے ڈریں اور مینڈیٹ چوری کرنے پر قوم سے کھلے عام معافی مانگیں۔ اس موقع پر دیگر رہنما?ں نے بھی خطاب کیا اور این اے 125 میں ٹریبونل کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے حق سچ کی فتح قرار دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.