دشمنان اسلام نے حوثی باغیوں کی جارحیت کو شیعہ سنی مسئلہ بنا کر پیش کرنے کی سازش کی ، مسلمانوں کے عالمی اتحاد سے مسلم ممالک میں غیر ملکی مداخلت کا سلسلہ ختم ہو جائے گا

جماعۃ الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید کی میڈیا سے گفتگو

منگل 5 مئی 2015 22:10

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ دشمنان اسلام نے حوثی باغیوں کی جارحیت کو شیعہ سنی مسئلہ بنا کر پیش کرنے کی سازش کی ، سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثی باغیوں کے حملہ سے ثابت ہو گیا کہ یمن میں بغاوت کا خطرہ سعودی عرب اور حرمین شریفین کو ہے، مسلمانوں کے عالمی اتحاد سے مسلم ممالک میں غیر ملکی مداخلت کا سلسلہ ختم ہو جائے گا،بھارت مسلسل جماعۃ الدعوۃ کے خلاف پراپیگنڈا کر رہا ہے جبکہ ہم اسلام کی دعوت اور انسانیت کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔

وہ منگل کو جامع مسجد قباء آئی ایٹ میں عرب میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔،حافظ محمد سعید نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے رشتے بہت گہرے اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہیں‘ ان میں دراڑیں ڈالنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی جماعۃ الدعوۃ نے دوسری جماعتوں سے مل کر عوامی سطح پر تحفظ حرمین شریفین کی مہم چلائی ، سعودی عرب کو نقصانات سے دوچار کرنے کیلئے یمن کی سرزمین کو استعمال کیاجارہا ہے اس لیے آپس کی لڑائیاں ختم کر کے تحفظ حرمین شریفین کے لیے کھڑے ہو جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ جماعۃ الدعوۃ نے فتنہ تکفیر کے خلاف بھرپور کردار ادا کیا اور آپریشن ضرب عضب کی حمایت کی اسی طرح یمن میں حوثی قبائلیوں کی بغاوت کے خلاف آپریشن عاصفۃ الحزم کی بھی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنا عالمی اتحاد بنانا چاہیے تاکہ غیر ملکی مداخلت کا سلسلہ ختم ہو جائے مسلمان اپنے قدموں میں کھرے ہو کر ہی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صلیبی و یہودی سرزمین حرمین شریفین کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم سمجھتے ہیں کہ یہ سیاسی مسئلہ نہیں ہے۔ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے ہر مسلمان اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیار ہے۔حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہزاروں نوجوان ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں جماعۃالدعوۃ ملک بھر میں تحفظ حرمین شریفین کانفرنسوں کے ذریعہ رائے عامہ ہموار کر رہی ہے اور لوگوں کو دشمنان اسلام کی سازشوں سے آگاہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت جماعۃ الدعوۃ کے خلاف مسلسل پراپیگنڈا کر رہا ہے کہ یہ دہشت گرد جماعت ہے جبکہ ہم اسلام کی دعوت کا کام کررہے ہیں اور انسانیت کی خدمت کے لیے کارکنان دن رات مصروف ہیں

متعلقہ عنوان :