ملک وقو م کے وسائل پر قابض اشرافیہ سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے، سیاست کو خرابیوں سے پاک کرنا ہوگا ناانصافی، ظلم وستم ،اقرباء پروری اور ہربرائی سے نجات کیلئے سیاست وحکومت کی اصلاح ضروری ہے

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کاجماعت اسلامی کوئٹہ کے ذمہ داران سے خطاب

منگل 5 مئی 2015 22:10

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ را بطہ عوام مہم میں عوام کی جوق درجوق جماعت اسلامی میں شمولیت خوش آئند ہے کارکن ہر عام وخاص تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچا کر انہیں جماعت اسلامی میں شامل کریں جماعت اسلامی کے دروازے سب کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں پاکستان کو اسلامی بنا کر بلوچستان کو خوشحال پرامن بنا ئیں گے حکومت کو ہرصورت بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم وروزگار کی سہولتیں دیکر ترقی کی دوڑ میں شامل کرنا ہوں گے عوام کی پسماندگی ،غربت وبے روزگاری میں مرکز کے ساتھ صوبائی حکومتوں کا بھی ہاتھ ہے۔

عوام کے مسائل حل نہ کرنا ،بلوچستان کو معاشی آئینی حقوق نہ دینے حکمرانوں کی نااہلی ہے۔کئی عشروں ملک وقو م کے وسائل پر قابض اشرافیہ سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے سیاست کو خرابیوں سے پاک کرنا ضروری ہے ناانصافی، ظلم وستم ،اقرباء پروری اور ہربرائی سے نجات کیلئے سیاست وحکومت کی اصلاح ضروری ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی عوام کے مسائل کے حل ،سیاست کی اصلاح ملک کو اسلامی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

وہ منگل کو کوئٹہ میں جماعت اسلامی کوئٹہ کے ضلعی ،زونز وبرادار تنظیموں کے ذمہ داران اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوندزادہ ، جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر کاکڑ،بشیرا حمدماندائی ، شیخ امین اﷲ کاکڑ، ڈاکٹر محمد ابراہیم ، حافظ نور علی اور مفتی محموداحمد بھی موجود تھے اس موقع پر کوئٹہ میں رابطہ عوام مہم ،تنظیمی کام، صوبے کی سیاسی علاقائی صورتحال ،مشکلات اورپریشانیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے وابستہ ہے بلوچستان کے دیرینہ مسائل ،نوجوانوں کی پریشانیوں کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے جماعت اسلامی کے پاس الحمد اﷲ اچھی تنظیم ،منظم نیٹ ورک ، دیانت دارٹیم ،مسائل کے حل کافارمولا جذبہ اور صلاحیت موجود ہے ،بار بار حکومتوں میں ہونے کے باوجود کرپشن وکمیشن سے پاک ملک گیر اسلامی نظریاتی پارٹی جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی میں ہر زبان نسل رنگ ومذہب کے لوگ شامل ہوسکتے ہے موروثیت ،فرقہ واریت ،تعصب ،لسانیت اور ہرقسم کی کرپشن سے پا ک پارٹی صرف جماعت اسلامی ہے رابطہ عوام مہم میں نوجوان ،خواتین ،طلبہ وطالبات اور مزدور ومحنت کش وعام افراد جماعت اسلامی کاممبر بن کر قافلہ حق کی جدوجہد میں ساتھ دیں جماعت اسلامی عوام کی ترقی وخوشحالی ملک کو اسلامی اور نظام کی تبدیل کرنے کیلئے سرگرم ِعمل ہے۔

عبدالمتین اخوند زادہ نے اس موقع پر کہا کہ سیاست کو برائی سے پاک کرکے عوام کے مسائل حل کریں گے جماعت اسلامی کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں سیاسی میں خرابی دراصل عوام کی مشکلات وپریشانیوں کا سبب بن رہے ہیں ،سیاسی کوبرائی وکرپشن سے پا ک کرکے اسے عبادت بنا دیناہوگا تاکہ عوام کے مسائل حل اور اسلامی حکومت قائم ہوسکیں اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ مولانا عبدالکبیر کاکڑ نے کہا کہ ا پریل رابطہ عوام مہم میں تین ہزار نوجوانوں وبزرگوں نے جماعت اسلامی کا ممبر شپ فارم پر کرکے باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ہم اس مہم کو گھر گھر ،ہر فرد تک جاکر اہداف کے حصول تک جاری رکھیں گے عوام ہمارے ذمہ داران ودفاتر سے رابطہ کرکے بھی ممبر شپ حاصل کرسکتے ہیں ملک کے تمام مسائل کا حل دینی تعلیمات پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے اور جماعت اسلامی اسلام کی اصل روح پر کاربند ہے جماعت اسلامی کی جانب سے کوئٹہ میں گزشتہ کئی ماہ سے رکنیت سازی کی گئی اورمسلم امہ کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کیلئے قائل کیا گیا کوئٹہ اور بلوچستان کے امن کے لئے جماعت اسلامی کے کارکنان اپنا بھر پورکردار ادا کرینگے۔