اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان (کل )ہوگا

منگل 5 مئی 2015 22:08

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) چیئرمین اسلام آباد بار کونسل میاں عبدالرؤف 2 مئی کو منعقدہ کونسل کے پہلے انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان بدھ کو کریں گے۔ ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد کے نائب صدر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ کے مطابق چیئرمین اسلام آباد بار کونسل میاں عبدالرؤف آج دوبارہ کا?نٹنگ کر کے حتمی نتیجے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں 2 مئی کو سیشن جج اسلام آباد ریٹرننگ افسر محمد تنویر میر نے اسلام آباد بار کونسل کے پہلے انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق بار کونسل کے ممبران کی پانچ نشستوں کے لئے شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے 804 ، قاضی رفیع الدین بابر 643 ، ہارون الرشید 618 ، پروفیسر فیاض جندران 523 اور سید واجد گیلانی نے 495 ووٹ لے کر برتری حاصل کی تھی۔ بار ترجمان کے مطابق کوئی بھی وکیل یا سابق امیدوار 20 مئی تک نتائج کے حوالے سے اعتراضات داخل کرا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :