وزیر داخلہ کی مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹرز کے پائیلٹس کی کارکردگی کی تعریف ،صوبائی حکومتوں کو ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

منگل 5 مئی 2015 22:06

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پنجاب اور سندھ کے بارڈر پر اغواء کیے گئے پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے وزارت داخلہ کی طرف سے ہیلی کاپٹرز کے پائیلٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراد ی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب آپریشن اورسات مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے سلسلے میں وزارتِ داخلہ کے ماتحت ادارے ائرونگ کے ہیلی کاپٹرز کے ہوابازوں کی کارکردگی کی تعریف کی ہے اور ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایئرونگ کے مسلح ہیلی کاپٹرزڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں اب بدھ سے سندھ پولیس کومعاونت فراہم کریں گے۔وزیر داخلہ کی ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں پنجاب اور سندھ کی حکومتوں کو ہرممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

متعلقہ عنوان :