سینیٹ اجلاس کے دوران اجنبی شخص کے اچانک ایوان میں داخل پر پر کھلبلی مچ گئی، پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی ہائی الر ٹ چیئرمین سینٹ کا سخت نوٹس ، جونیئر سیکیورٹی اسسٹنٹ معطل

عبدالسمیع شاہ کاتعلق سندھ دے ،خود کو سینیٹر ظاہر کر کے ایوان میں داخل ہوا، جعلی سینیٹر پولیس کے حوالے

منگل 5 مئی 2015 22:06

سینیٹ اجلاس کے دوران اجنبی شخص کے اچانک ایوان میں داخل پر پر کھلبلی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) سینیٹ کے اجلاس کے دوران ایک اجنبی شخص اچانک ہال کے اندر داخل ہو گیاجس پر کھلبلی مچ گئی ‘ اجنبی شخص عبدالسمیع شاہ خود کو سینیٹر ظاہر کر کے اندر داخل ہوا جبکہ چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی ہدایت پر سینٹ کے چیف سیکیورٹی آفیسر (سارجنٹ ایٹ آرمز) نے سینٹ ہال کے گیٹ پر ڈیوٹی دینے والے جونیئر سیکیورٹی اسسٹنٹ نعمت اﷲ خان کو معطل کر دیا۔

منگل کے روز سینٹ کا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت جاری تھا کہ اچانک ایک اجنبی شخص ہال کے اندر گھس آیا جس پر نہ صرف کھلبلی مچ گئی بلکہ پارلیمنٹ ہا?س کی سیکیورٹی بھی ہائی الر ٹ ہو گئی۔ مذکورہ شخص کی نشاندہی ہونے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر اسے گرفتار کر لیا جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص کا نام عبدالسمیع شاہ ہے اور وہ سکو (صوبہ سندھ کا رہنے والا ہے)۔

(جاری ہے)

سینیٹ آف پاکستان کے سیکیورٹی حکام کے مطابق جس دروازے سے اجنبی شخص سینٹ ہال کے اندر داخل ہوا وہاں پر تعینات سیکیورٹی اہلکار نے روکا تو مذکورہ شخص نے خود کو سینیٹر ظاہر کیا۔ مزید برآں مذکورہ واقعہ کے بعد چیئرمین رضا ربانی نے سینٹ کے چیف سیکیورٹی آفیسر (سارجنٹ ایٹ آرمز) کو اپنے چیمبر میں طلب کر کے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جس پر سارجنٹ ایٹ آرمز نے موقع پر تعینات جونیئر سیکیورٹی اسسٹنٹ نعمت اﷲ خان کو فوری طور پر معطل کر کے انکوائری کا حکم جاری کر دیا۔ چیئرمین سینٹ کے حکم پر جعلی سینیٹر کو ایس ایس پی اسلام آباد کو طلب کر کے حوالے کر دیا گیا۔