Live Updates

عمران خان سیاسی بصیرت رکھنے والا عوامی لیڈر ہے ،میاں جمشید

دھرنے سے سیاسی اجارہ داری ،لوٹا کر یسی ،پلاٹ ازم ،کمیشن خوری کا خاتمہ کرکے قوم پر تین بار حکمرانی کرنیوالی سیاسی پارٹی کو منظر عام سے غائب کردیا، وزیر ایکسائز خیبرپختونخوا

منگل 5 مئی 2015 22:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹیکس کنٹرول و ضلعی صدر پی ٹی آئی ضلع نوشہرہ میاں جمشید الدین کاکا خیل نے قومی اسمبلی میں قائد خزب اختلاف سید خورشید شاہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی بصیرت رکھنے والا عوامی لیڈر ہے جس نے سیاسی حکمت عملی کے ذریعے بعض مکروں چہرے قوم سے سامنے بے نقاب کئے ۔

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان نے کنٹینر پر دھرنے سے سیاسی اجارہ داری لوٹا کر یسی پلاٹ ازم اور کمیشن خوری کا خاتمہ کرکے قوم قوم پر تین بار حکمرانی کرنے والے سیاسی پارٹی کو منظر عام سے غائب کرکے ٹانگہ پارٹی بنادیا اور ارباب اقتدار کو سیاسی زلزلے کے جھٹکے دے کر عوامی محبت کے جذبے ان کی دلوں میں تازہ کر دیئے کیونکہ پی ٹی آئی سیاسی آمروں سے لڑنا اپنا اخلاقی جمہوری اور سیاسی فرض سمجھتی ہے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ عوامی لیڈر عمران خان ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخان خٹک اورپی ٹی آئی کے ورکرز ملک میں امن کی بحالی، قومی خدمت اور سیاسی استحکام کے لئے آخری سانس تک جدوجہد کرتے رہے گے اور غاصبوں سے اپنے صوبے کے حقوق لے کر دم لے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا اپنی ضروریات سے زیادہ یعنی 3500میگاواٹ بجلی پیدا کر رہی ہے لیکن آفسوس کی بات ہے کہ ناروا لوڈشیڈنگ بھی ہمارے صوبے میں ہی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے روز بروز مرکزی حکومت کے خلاف عوامی کی احساس محرومی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :